تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:52

ملتان:دکان میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

اے آر وائی - ملتان غلہ منڈی میں رسیوں کی دکان میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکسترہوگیا، تاہم قریبی دکانیں محفوظ رہیں۔

ملتان کی غلہ منڈی میں رسیوں اور دھاگوں کی دکان میں اچانک لگنے والی آگ نےدکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔



اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے کارکنوں اور مقامی افراد نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پالیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی اور بروقت کاروائی سے دیگردکانیں محفوظ رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.