23 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:19
کراچی:چور سنار کی دکان سے لاکھوں روپے زیورات لے اڑے
اے آر وائی - کراچی کے علاقے کھارادرسرافہ بازار میں چورسنار کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات لے اڑے واقعہ کے بعد سناروں نے احتجاجا دکانیں بند کردیں۔
پولیس کے مطابق اتوارکی تعطیل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چور چھت کے راستے دکان میں داخل ہوئے اور دکان میں موجود لاکھوں روپے کے زیوارت اور لوگوں کے امانت کے طور پررکھوائے ہوئے زیورات بھی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ واقعہ کے بعد سناروں نے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجا دکانیں بند کردیں۔