23 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:19
ملتان: بس اور موٹر سائیکل حادثہ پر ہنگامہ آرائی
اے آر وائی - ملتان میں بس اور موٹر سائیکل حادثہ پر ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملتان تحصیل چوک کے قریب تعلیمی ادارے کی بس اور موٹرسائیکل کی اپس میں ٹکر ہوگی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے واقعہ پر علاقہ کے لوگوں نے تعلیمی ادارے کی بس روک لی اور طلبا کو بے ہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ موٹر سائیکل سوار خود بس سے اکر ٹکرایا تھا۔
واقعہ کے خلاف طلبا نے تحصیل چوک کو بلاک کردیا اور شدید احتجاج کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ تشدد کرنے والے افراد کو گرفتار کرنے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس واقعہ میں پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے خلاف چھاپے مارے جارہے ہیں۔