24 جنوری 2012
وقت اشاعت: 0:1
ملتان: غیر ملکیوں کے اغوا میں ملوث چار ملزمان گرفتار
اے آر وائی - ملتان دو غیر ملکیوں کے اغوا کے کیس میں اہم پیش رفت، سیکیورٹی اداروں نے انٹر نیشنل این جی او سے منسلک چار پاکستانیوں کو تحویل میں لے لیا، تاہم پولیس ذرائع کے مطابق مغویوں کو تاوان کےلیے اغوا کیا گیا ہے۔
ملتان کینٹ قاسم بیلا کے علاقے سے چار روز پہلے نامعلوم افراد کے ہاتھوں دو غیر ملکیوں کے اغوا کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کیس کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں نے ایک این جی او (ڈبلیو ایچ ایچ )سے منسلک چارافراد کو کوٹ ادو سے گرفتار کرلیا ہے، جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مغویوں کو تاوان کےلیے اغو ا کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے لاہور میں آئی جی پنجاب نے ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملتان سے غیرملکیوں کو تاوان کےلیے اغوا کیا گیا ہے۔