تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 جنوری 2012
وقت اشاعت: 0:19

سادہ لباس ایف آئی اے اہلکاروں پر سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ

اے آر وائی - کراچی میں منی چینجز کےگارڈز نے ایف آئی اے اہلکاروں کو ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں ایف آئی اے کا سب انسپیکٹرزخمی ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق نرسری شاراع فیصل پر واقع منی چینجر پر ایف آئی اے کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا تو ڈیوٹی پر موجود سیکورٹی گارڈزنے سادہ لباس اہلکاروں پر فائرنگ کردی ۔جس سے سب انسپکٹر گل شیرزخمی ہوگیا ۔ گولی اس کے بازو میں لگی ۔



واقعے کے بعد شاراع فیصل پر ٹریفک جام ہوگیا۔ ایس ایس پی ایسٹ خادم رند کے مطابق فائرنگ میں ملوث سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.