24 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:25
کراچی:فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت3افرادجاں بحق
اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے فائرنگ اور دیگر واقعات میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار تھانے کی حدود کرن ہال نشان حیدر چوک کے قریب فائرنگ سے سیکیورٹی زون کا سپاہی پینتیس سالہ شاہد ہلاک ہوگیا پولیس کے مطابق مقتول کو ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا مقتول اورنگی ٹاؤن بلاک جے چاندنی چوک سیکٹر ساڑھے گیا رہ کا رہائشی تھا۔
فائرنگ کا دوسرا واقعہ نیوکراچی سیکٹر الیون ایف میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر تئیس سالہ وقاص ہلاک ہوگیا۔جبکہ لی مارکیٹ کے قریب سے ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی ہے۔