تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:10

راولپنڈی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 2 دہشتگرد گرفتار

اے آر وائی - راولپنڈی کے نواحی علاقے واہ کینٹ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔



پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی کارروائی میں دہشت گردوں کے قبضے سے چار دستی بم، آتشین اسلحہ اور آلات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے ۔



پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کا ہدف اہم سرکاری عمارات تھیں۔ گرفتار ہونے والے افراد کے دیگر ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.