24 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:52
کوئٹہ:کمرے میں گیس بھرنے سے 3افراد جاں بحق
اے آر وائی - کوئٹہ کے ایک گھر کے کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقع سریاب روڈ کے علاقے کلی بڑوو میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی عمریں بیس سے پچیس سال کے درمیان ہیں۔
جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی ہیں۔ گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے لوگ کمرے میں گیس ہیٹر جلاکر چھوڑ دیتے ہیں اس دوران کمرے میں گیس بھرجانے سے اموات واقع ہوتی ہیں۔