24 جنوری 2012
وقت اشاعت: 22:26
سکھر میں متحدہ قومی موومنٹ کے جلسے کی تیاریاں جاری
اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے ستائیس جنوری کو سکھر میں ہونے والے جلسے کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں جلسہ ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ پر ہوگا۔ ایم کیو ایم کے ذمہ دار سکھر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے لوگوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔
شہر کی مختلف شاہراہوں، عمارتوں، جلسہ گاہ اور اس کے اطراف کی گلیوں کو مختلف بینروں ، ایم کیو ایم کے پرچموں ، جھنڈیوں ، برقی قمقموں اور الطاف حسین کی تصاویر سے سجادیا گیا ہے۔