تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:43

کراچی: مختلف واقعات میں 4افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعا ت میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق جوڑیا بازار پان منڈی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد محمد علی اور نعمان ہلاک ہو گئے۔ دونوں کا تعلق مذہبی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشید گی پھیل گئی اور دکانیں بند کرادی گئیں۔ کھڈہ مارکیٹ میں ایک گاڑی کو بھی آگ لگادی گئی۔



فائرنگ ایک اور واقعہ مارکیٹ کے قریب پیش آیا جہاں بائیس سالہ اسحاق جاں بحق اور عبدالرشید زخمی ہوگیا۔ لانڈھی میں مانسہرہ کالونی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.