تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:52

کراچی میں آتشزدگی کے 3واقعات،لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

اے آر وائی - کراچی میں رات گئے شیرشاہ کے پلاسٹک ہاؤس، لائٹ ہاؤس کے لنڈابازار کی دکانوں اور غریب آباد میں فرنیچر کے کارخانے میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ نے آگ پرقابو پالیا۔



شیرشاہ میں پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ فائربریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔



دوسرے واقعہ غریب آباد میں پیش آیا جہاں فرنیچر کے کارخانے میں لگنے والی آگ سے دیواریں اور چھت گر گئی۔ کارخانے میں رکھا فرنیچر جل گیا ۔ آگ کی شدت سے قریب واقع گتے کے کارخانوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ تھا تاہم فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔



آگ لگنے کا تیسرا واقعہ لائٹ ہاؤس کے لنڈابازارکی دکانوں میں پیش آیا۔ فائر بریگیڈ کے کے مطابق آگ پرانے کپڑوں کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ سے چار دکانیں متاثر ہوئیں اور دکانوں میں رکھا ہوا سامان خاکستر ہوگیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.