تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:20

کراچی:اسکول وین الٹ گئی، پانچ بچے زخمی

اے آر وائی - کراچی میں عائشہ منزل کے قریب اسکول وین الٹ گئی جس کے باعث پانچ بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نصیر آباد بس اسٹاپ پر نجی اسکول کے وین ڈرائیور نےسڑک عبور کرنے والے راہ گیروں کو بچانے کی کوشش کی جس سے وین فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کےنتیجے میں پانچ بچےاوروین کاڈرائیورزخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.