تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:35

قصور:ناقص سکیورٹی انتظامات کے خلاف وکلااورججوں کی ہڑتال

اے آر وائی - قصور کی عدالتوں میں گزشتہ روز عدالت کے احاطے میں فائرنگ کے واقعے اور ناقص سیکیورٹی انتظامات کے خلاف وکلا اور ججز نے مکمل ہڑتال کی۔



وکلا کا کہنا ہےکہ منگل کے روز ایڈیشنل اینڈ سیشن جج چوہدری عمر حیات کی عدالت میں پیشی کے لیے قتل کےملزم آس محمد کو عدالتی احاطےمیں لایاگیا تووہاں گھات لگائے بیٹھےاس کےمخالف نے پولیس کی موجودگی میں اندھادھندفائرنگ کردی جس سےآس محمد شدید زخمی ہوگیا فائرنگ سے پولیس اہلکار بھی بھاگ کھڑے ہوئے۔



پستول کی گولیاں ختم ہونے کے بعد ملزم کوگرفتارکرلیاگیا۔ فائرنگ سےاے آر وائی نیوز کا کیمرہ مین بھی زخمی ہوگیا۔ ملزم نے دوران حراست اے آروائی کےکیمرہ مین کوفائرنگ کی فوٹیج بنانے پر جان سےمارنےکی دھمکیاں بھی دیں۔ وکلا نے عدالتوں کے مجموعی سیکیورٹی انتظامات بہتربنانے کامطالبہ کیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.