تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 جنوری 2012
وقت اشاعت: 22:2

ماڑی پورروڈپرمذہبی جماعت کےرہنماؤں کی میتیں رکھ کراحتجاج

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اہلسنت والجماعت دو مقامی رہنماوں کی میتیں ماڑی پور روڈ پررکھ کراحتجاج کیا گیا جبکہ اسی جگہ دونوں مقتولین کی نمازجنازہ اداکی گئی۔



رسالہ کے علاقے میں اہلسنت والجماعت کے قانونی مشیر محمد علی اورکورٹ کمیٹی کے رکن نعمان کو نامعلوم افراد نےگذشتہ روز فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا جن کی میتیوں کو ماڑی پور روڈپررکھ کر احتجاج کیا گیا۔



احتجاج میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنھوں نے اہلسنت و الجماعت کے کارکنان کے قتل کی وارداتوں کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ کارکنان اور رہنماوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔احتجاج کے بعد دونوں مقامی رہنماؤں کی نماز جنازہ ماڑی پور روڈ پرادا کی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.