25 جنوری 2012
وقت اشاعت: 22:11
کراچی: کورنگی میں ایم کیو ایم کے تحت آئی ٹی انسٹیٹوٹ قائم
اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے تحت کورنگی میں آئی ٹی انسٹیٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں طلبا و طالبات کو مفت کورسز کرائے جائیں گے ۔
افضا الطاف انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں ایم کیوایم کے رہنما حماد صدیقی نے کہا الطاف حسین کے فلسفے کے مطابق تعلیم کو شہر کے ہر کونے میں عام کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی معین عامر پیرزادہ نے بھی خطاب کیا۔