تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 جنوری 2012
وقت اشاعت: 22:20

ایبٹ آباد: فاسفیٹ کان منہدم، تیرہ مزدور دب گئے

اے آر وائی - ایبٹ آبادکے علاقے ترنوائی میں فاسفیٹ کی کان منہدم ہونے کے باعث تیرہ کان کن دب گئے ، بارش اور شدید سردی کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔



گاؤں کالو بانڈی میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب کان میں مزدور کام میں مصروف تھے ۔ کئی گھنٹے کی امدادی سرگرمیوں کے باوجود بھی کسی کان کن کو ملبے سے نہیں نکالا جا سکا۔ ضلعی رابطہ آفیسرکے مطابق ریسکیو ٹیموں طلب کرلی گئی ہیں تاہم وہ جائے وقوع نہیں پہنچ سکیں۔ ملبے سے کان کن کو نکا لنے کیلئے مزید دن لگ سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.