تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 جنوری 2012
وقت اشاعت: 22:26

پشاور: گیس لیکیج دھماکا، چاربچوں سمیت سات افراد جاں بحق

اے آر وائی - پشاور نمک منڈی میں گیس لیکیج کے دھماکے نےایک ہی خاندان کے سات افراد کی جان لے لی۔ پشاور کےگنجان آباد علاقے نمک منڈی میں نذر محمد نامی شخص کے دو منزلہ گھر میں گیس لیکیج کے باعث علی الصبح دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر منہدم ہوگیا۔



اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں عمارت زمین بوس ہونے والے حصے کے ملبے میں دبے چار بچوں کو ریسکیو اپریشن کے بعد تشویش ناک حالت میں نکال لیا گیاانہیں طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ وہ راستے میں ہی دم توڈ گئے۔ نذر محمد،اسکی اہلیہ اور ایک اور شخص کی لاش ملبے سے نکال لی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.