تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:27

کراچی کے مغوی چائنیز ڈینٹل سرجن کو بازیاب کرالیاگیا

اے آر وائی - کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے اغوا کیے جانے والے ڈینٹل سرجن کو پولیس نے بازیاب کرا لیا ہے۔ مغوی محمد یوسف کو سولہ جنوری کو کار سوار چار مسلح افراد نے اس وقت اغواء کیا جب وہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے بنارس میں واقع اپنے کلینک سے نکل رہے تھے ۔



بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پولیس نے خفیہ اطلاع پرمغوی محمد یوسف کو بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے بازیاب کرالیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی مغوی محمد یوسف چائنیز ہے اور گزشتہ پچیس سال سے کراچی میں مقیم شادی شدہ چار بچوں کا باپ ہے پولیس کے مطابق ملزم کے اغواء کا واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.