26 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:35
راولپنڈی: پولیس اہلکاروں کی زیادتی کی کوشش
اے آر وائی - راولپنڈی کے علاقے تھانہ وارث خان کی حدود لڑکی سے پولیس اہلکاروں کی زیادتی کی کوشش کی جس پر لڑکی نے بلیڈ سے خود کو زخمی کرلیا۔
لڑکی کے اہلخانہ کا کہنا تھا چھ پولیس والے گھر میں داخل ہو ئے اور ثناء کو زیاتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ لڑکی نے خوفزدہ ہوکرخودکشی کی کوشش کی۔ والدہ نے بتایا کہ پولیس نے اسپتال سے بیٹی کو ڈسچارج بھی کروادیا۔
دوسری جانب پولیس کامؤقف ہے کہ مصدقہ اطلاعات پر منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپہ مارا گیا اور شراب بھی برآمد کی گئی۔ گھناؤنے کاروبار میں ملوث متعلقہ خاندان کارروائی سے بچنے کےلیے ڈرامہ کررہی ہے۔ کوریج کے دوران صحافیوں پر تشدد کی بھی اطلاعات ہیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔