تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:45

کراچی:سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ،1 ملزم ہلاک، 2 فرار

اے آر وائی - کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان تاوان کیلئے اغوا کی وارداتیں کرتے تھے۔



پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ میں واقع اپارٹمنٹ میں چھاپہ مارا تو وہاں موجود ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق جس اپارٹمنٹ پر چھاپہ ماراگیا وہ غیرآباد رہائشی منصوبے کا حصہ ہے اور ملزمان نے اسے تاوان کیلئے اغوا کئے گئے افراد کو رکھنے کیلئے استعمال کرتے تھے۔



مارے جانے والے ملزم سے ایک شخص کا شناختی کارڈ ملا جسے ملزمان نے تاوان نہ دینے پر قتل کردیا تھا۔ مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت خلیل اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.