تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 جنوری 2012
وقت اشاعت: 0:21

وزیراعلٰی سندھ سے اختلافات،صوبائی وزیرشہریار مہرمستعفی

اے آر وائی - وزیراعلیٰ سندھ سے اختلافات کے بعد مسلم لیگ ق کے وزیر متبادل توانائی شہریار مہر نے اپنا استعفیٰ چوہدری شجاعت کو ارسال کردیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں نکتہ اعترض پر شہریار مہر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے پاس اسسٹنٹ مختیار کار پر بات کرنے کیلئے پندرہ منٹ ہیں لیکن جہاں سندھ کی تقسیم کا معاملہ اٹھایا جاتا ہے ان کے پاس ٹائم نہیں ہوتا۔ اس صورتحال کے پیش نظر وہ مزید کابینہ کے رکن کی حیثیت سے نہیں رہ سکتے جس کے بعد وہ ایوان سے اٹھ کر باہر چلے گئے۔



میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہریار مہر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کابینہ کے رکن کی حیثیت سے استعفیٰ پارٹی کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کو بھیج دیا ہے۔ شہریار مہر نے پیر کے روز وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف سخت الفاظ استعمال کئے تھے، جس پر پیپلزپارٹی اور ق لیگ میں تناؤ کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ چوہدری شجاعت حسین نے اس صورتحال کا نوٹس لیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.