تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:54

کراچی:تین وکلا کےقتل کیخلاف دوسرے دن بھی مکمل عدالتی بائیکاٹ

اے آر وائی - کراچی میں تین وکلا کے قتل کیخلاف مکمل عدالتی بائیکاٹ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں وکلا احتجاجاً پیش نہیں ہورہے جس سے سائلین کو دشواریوں کا سامنا ہے۔



سندھ بار کونسل کی اپیل پر ہونے والے احتجاج کے دوران وکلا نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھیں، وکلا تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ وکلا کے قاتلوں کو فوری گرفتارکرکے کیفر قردار تک پہنچایا جائے اور مقتول وکلا کے ورثا کی مالی امداد کی جائے۔ وکلا کے بائیکاٹ کی وجہ سے دور دراز سے آنیوالے سائلین اورجیلوں سے قیدی نہ لائے جانے کے سبب عدالت میں ملنے آنے والے ان کے خاندانوں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.