27 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:36
چنیوٹ: زمین کے تنازے پر گھر میں گھس کر اہل خانہ پر تشدد
اے آر وائی - چنیوٹ میں پولیس وردی میں ملبوس سب انسپکٹرکی موجودگی میں پانچ ملزمان نے گھر میں گھس کر خواتین اور مرد پر تشدد کیا۔ آٹھ سالہ بچی کو اغوا کرکے تین گھنٹے بعد بیہوش حالت میں کھیتوں میں پھینک دیا۔ نواحی علاقے جہانیاں کے رہائشی محمد منشا کے مطابق گذشتہ رات پولیس وردی میں ملبوس سب انسپکٹر تھانہ صدر اسحاق کموکا، لیاقت، شفقت اور دیگر بااثر افراداس کے گھر میں داخل ہوئے اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
اہل خانہ کے شور مچانے پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی اور خواتین کو بالوں سے پکڑ کر صحن میں گھسیٹتے اور تشدد کرتے رہے۔ جس کے نتیجے میں محمد منشا، دولاں، سکینہ اور نسرین زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف ڈی پی او نے واقعہ سے لاعملی کا اظہا ر کرتے ہوئے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا تاہم ایس ایچ او تھانہ صدر کو انکوئری کا حکم دیا ہے۔