27 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:45
ملتان: قبروں کی بے حرمتی کی تحقیقات جاری
اے آر وائی - ملتان کے قبرستان میں قبروں کی بے حرمتی کی تحقیقات جاری ہیں اب تک ملزمان گرفتار نہیں کئے جاسکے۔ کینٹ کے قبرستان میں گزشتہ روز انتہائی افسوس ناک واقع پیش آیا، جہاں چار بچوں کی قبریں کھود کر اُن کی بے حرمتی کی گئی۔
واقعے پر کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کینٹ اور پولیس کی ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق قبرستان سے دستانے بھی برآمد کئے گئے تھے۔ اہل علاقہ کے مطابق قبروں سے مردے نکالے گئے لیکن چوکیدار کا کہنا ہے جانوروں نے قبریں کھود کر ہڈیاں نکال لیں۔