27 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:7
سندھ،20ویں ترمیم کیخلاف قوم پرستوں کااحتجاج،کل ہڑتال کااعلان
اے آر وائی - قوم پرستوں نے بیسویں آئینی ترمیم کے خلاف کل سندھ بھر میں ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ بچاؤ کمیٹی کے ترجمان کے مطابق اے این پی، نیشنل پیپلز پارٹی، اور مسلم لیگ نے سندھ کی تقسیم کے خلاف ہڑتال کی اپیل کی حمایت کی ہے ۔ قوم پرستوں کی جانب سے کل کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرہ کئے جائیں گے۔