27 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:36
گوجرانوالہ میں پتنگ کی ڈور نے نوجوان کی زندگی چھین لی
اے آر وائی - گوجرانوالہ میں پتنگ کی ڈور نے میٹرک کے سولہ سالہ طالبعلم کی زندگی کا چراغ بجھادیا جبکہ اس کا دوست شدید زخمی ہوگیا ۔ شیخوپورہ روڈ پر عمیر اپنے دوست امیرحمزہ کیساتھ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ ایک کٹی ہوئی پتنگ کی ڈور ان کے گلے پر پھرگئی۔ جس سے عمیر کا گلا کٹ گیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ امیرحمزہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے ریسکیو ون ون ٹوٹو کی ٹیم نے سول اسپتال منتقل کیا۔