تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:21

بھتہ کم کیوں دیا؟ پولیس اہلکار نے ٹرک ڈرائیور کو ہلاک کردیا

اے آر وائی - پشاور میں پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر بھتہ کم دینے پر ٹرک ڈرائیور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، مقتول کے لواحکین اور ٹرک ڈرائیوروں نے رنگ روڈ پر لاش رکھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ رنگ روڈ پر پولیس اہلکار نذیر خان نے ٹرک ڈرائیور سے سو روپے بھتہ مانگا، بیس روپے کم دینے پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پر پولیس اہلکار مشتعل ہوگیا اور مبینہ طور پر فائرنگ کرکے ٹرک ڈرائیور کو ہلاک کردیا۔ واقعے کیخلاف ٹرک ایسوسی ایشن اور مرحوم کے لواحقین نے رنگ روڈ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا جس سے ٹریفک بلاک ہوگیا۔ ایس پی کینٹ کے مطابق پولیس اہلکارحراست میں ہے۔



پشاورمیں ڈرائیور کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے والےساتھیوں نے کہاہےکہ پولیس نے ظلم کی انتہا کردی .رشوت کم دینے پر ایک ڈرائیور کی جان لے لی ،اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اے آروائی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محنت کرکے روزی حاصل کرنے والوں سے روزانہ ہزاروں روپے ہتھیا لیے جاتے ہیں ۔رشوت کے لیے پولیس اہلکار جان لینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔



ایس پی پشاور کینٹ ڈاکٹر سعید نے کہاہے کہ مقتول ڈرائیور کی لاش سڑک پر رکھنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ پولیس نے ڈرائیور کے قتل کی ایف آئی آر درج کرنے سے انکار نہیں کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.