27 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:12
ملتان:جماعت الدعوہ،جمیعت اہلحدیث کی دفاع پاکستان ریلی
اے آر وائی - ملتان میں دفاع پاکستان کانفرس کے سلسلے میں جماعت الدعوۃ اور جمیعت اہلحدیث کے زیر اہتمام دفاع پاکستان ریلی نکالی گئی۔
جماعت الدعوۃ اورجمیعت اہلحدیث کےرہنماؤں نصر جاوید اورخواجہ سیف الرحمن صدیقی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ حکومت کی جانب سے بھارت کو تجارت کے لئے پسندیدہ ملک قرار دینے سے کشمیر ایشو کو نقصان پہنچا ہے۔ حکومت کی امریکہ دوست پالیسوں کی وجہ سے ملکی سلامتی کو خطرہ ہے۔انتیس جنوری کو اسپورٹس گراؤنڈ ملتان میں دفاع پاکستان کانفرس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ملک کی تمام مذہبی جماعتیں حکومتی پالیسی پر حکمت عملی کا اعلان کریں گی ۔