28 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:55
کراچی:پاک کالونی کے علاقے سے مارٹرگولےبرآمد،پولیس
اے آر وائی - کراچی میں پاک کالونی کے علاقے کے ایم سی فلیٹ گراؤنڈ سے پولیس کو بڑی تعداد میں مارٹرگولے اور گولیاں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق پٹرولنگ کے دوران مشکوک گاڑی کوروکنے کا اشارہ کیاگیا۔ گاڑی میں سوار چار مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ تعاقب کے دوران پولیس کو پاک کالونی کے کے ایم ایس فلیٹ گراؤنڈ سے چالیس سے زائد بوریاں ملیں۔ جن میں ستر مارٹر اور گولیاں بھری ہوئی تھیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے مارٹر گولے ناکارہ ہونے کی تصدیق کردی۔