تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:22

لاہورسے ابوظہبی جانے والے مسافر سے ہیروئن برآمد

اے آر وائی - لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اے ایس ایف کے اہلکاروں نے ابوظہبی جانے والے مسافر کو گرفتار کر کے دو کلو ہیروئن برآمد کرلی۔



ابوظہبی جانے والے گلزارنامی مسافر سے چیکنگ کے دوران بیگ کے خفیہ خانوں میں سے دوکلو ہیروئن برآمد کرلی۔ جس کی عالمی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔



اے ایس ایف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے مطابق ملزم کومزید تفتیش کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا جائے گا ۔دوسری جانب ملزم کامؤقف ہے کہ اسے ایک شخص نے بیگ دبئی پہنچانے کیلئے دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.