تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:45

کراچی: شہریوں کے ہتھے چڑھنے والا ڈاکو تشدد سے ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گودھرا کے علاقے نالہ اسٹاپ کے قریب چار ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے کہ مکینوں نے گھیر کر دو ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنا کر نالے میں پھینک دیا۔



پولیس نے ڈاکوؤں کو نالے سے نکال کراسپتال منتقل کیا تاہم ایک ڈاکو سر پر چوٹ لگنے سے دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.