28 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:12
بلوچستان اسمبلی:گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی قرارداد منظور
اے آر وائی - بلوچستان اسمبلی نے گیس کی فراہمی بہتربنانے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے سے متعلق قرارداد منظور کرلی اجلاس کے دوران اسمبلی میں کورم کا معاملہ معمہ بنارہا۔ ڈپٹی اسپیکرمطیع اللہ آغا کی زیر صدارت اجلاس ایک گھنٹہ جاری رہنے کے باوجود صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود کی جانب سے کورم کی نشاندہی ہونے پر آدھے گھنٹے کے لئے ملتوی کیا گیا تاہم اجلاس شروع ہوا تو بھی پینسٹھ کے ایوان میں صرف بارہ اراکین موجود تھے۔
اجلاس میں مسلم لیگ کے رکن اسمبلی شیخ جعفر خان مندوخیل کی جانب سے پیش کی گئی تحریک التوا بحث کے بعد قرارداد کی شکل دیتے ہوئے منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں بھی اراکین کی جانب سے رخصت کی درخواستیں مسترد کردی گئیں جبکہ بولنے کی اجازت نہ ملنے پر اراکین نے ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔