28 جنوری 2012
وقت اشاعت: 22:27
کراچی: طویل لوڈشیڈنگ سے دس کروڑگیلن پانی کی فراہمی میں کمی
اے آر وائی - کراچی واٹر بورڈ کی تنصیبات کو بجلی کی طویل عدم فراہمی کی وجہ سے شہر کو دس کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ واٹر بورڈ کے مطابق گھارو، پپری پمپنگ اسٹیشنز پر سولہ گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی کی فراہمی بحال نہ ہونے کی وجہ سے شہر کو مجموعی طور پر دس کروڑ گیلن سے زائد پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔ بجلی کے تعطل کی وجہ سے لانڈھی، کورنگی ،شاہ فیصل کالونی ، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اورصنعتی علاقوں میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔