تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:28

کندھ کوٹ:کمسن مغوی بچی قتل، لاش گھر کے قریب سے ملی

اے آر وائی - کندھ کوٹ میں نامعلوم افراد نے کمسن بچی کو اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا اور لاش گھر کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔



واقعہ گولیمار کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس اہلکار گلاب چنو کی بیٹی عاصمہ کی لاش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ مقتولہ کی ماں لاش دیکھ کر بے ہوش ہوگئی۔ بچی کے والد نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے پھانسی دی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.