29 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:28
اسلام آ باد: جماعت اہل سنت کی میلادمصطفی ریلی اختتام پذیر
اے آر وائی - اسلام آ باد میں جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام میلادمصطفی ریلی روات سے ہوتی ہوئی کراچی کمپنی کرکٹ گراؤنڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔ شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ نبی کریم دنیا پر رحمت العالمین بن کر تشریف لائے ۔ نبی پاک کی دنیا میں آ مد سے زمانے پر چھائے ہوئے ظلمتوں کے بادل چھٹ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ نبی آ خری الزماں کا یوم ولادت پوری انسانیت کا یوم نجات ہے جس کو دھوم دھام سے مناناہر مسلمان پرفرض ہے ۔ ریلی کے شرکاء نے نبی آ خر الزماں حضرت محمد کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے ۔