29 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:37
حیدرآبادمیں جشن عیدمیلادالنبی کی تیاریاں زوروشورسےجاری
اے آر وائی - ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں جاری ہیں اور شہر کے مختلف مقامات پر محافل نعت اور سیرت النبی کے اجتماعات منعقد کئے جارہے ہیں۔
حیدرآباد کے علاقے گلستان سجاد میں محفل نعت اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر ثناء خوانوں نے سرور کونین کےحضور نعتوں کے نذرانے پیش کئے۔ راولپنڈی سےآئےپیر نقیب الرحمن نےسیرت النبی پرروشنی ڈالی ۔