29 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:22
سندھی زبان کی اہمیت اجاگرکرنے کیلئے مہم چلانے کااعلان
اے آر وائی - سندھی ادبی سنگت کے ارکان نے کہا ہے سندھی زبان کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے یکم تا اکیس فروری مہم چلائی جا ئے گی۔
سکھر میں پریس کانفرنس میں سنگت کے ارکان کا کہنا تھا کئی اسکولوں میں سندھی مضمون ختم کیاجارہاہے۔جس سے سندھی کی اہمیت ختم ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا سندھی قدیمی زبان ہے اسے قومی زبان کا درجہ دیا جائے۔