29 جنوری 2012
وقت اشاعت: 20:4
بیسویں ترمیم کیخلاف حکومت ہٹاؤ تحریک شروع ہو گی، عوامی تحریک
اے آر وائی - عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہےاگر 20 ویں آئینی ترمیم کا بل واپس نہ لیا گیا تو حکومت ہٹاؤ اور جیل بھرو تحریک شروع کردی جائے گی۔
حیدرآباد میں پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا غیر ملکی اشاروں پر ایم کیو ایم کی بیسویں آئینی ترمیم ملکی سالمیت پر وار ہے۔ اس کا بل واپس نہ ہوا تو احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں وسیع ہو جائیگا۔اٹھائیس جنوری کی ہڑتال سے ثابت ہو گیاکہ سندھ کی وحدت پرحملے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس موقع پرکارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف تیس اوراکتیس جنوری کو احتجاج کا اعلان بھی کیا گیا۔