29 جنوری 2012
وقت اشاعت: 20:13
جھنگ: سات سالہ بچی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل
اے آر وائی - جھنگ میں چار درندہ صف ملزمان نے سات سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا ۔ بستی طاہر آباد کے رہائشی غلام شبیر کی بیٹی رابعہ کو دو ماہ قبل اسکول سے گھر آتے ہوئے سلمان ،آصف، خالداور ایک نامعلوم شخص نے اغوا کرلیا تھا۔
مقدمہ درج ہونے پرپولیس نے ملتان سے دو ملزمان کو گرفتار کیا جن کی نشاندہی پربچی کی لاش برآمد کر لی گئی۔