29 جنوری 2012
وقت اشاعت: 21:28
شجاع آباد: دیوروں کا بیوہ بھابھی پر تشدد ، زمین پر قبضہ
اے آر وائی - شجاع آباد میں دیوروں نے بھائی کی وفات کے بعد پچاس سالہ بیوہ بھابھی کو تشدد کے بعد گھر سے نکال کر زمین پر قبضہ کر لیا ۔ بستی مٹھو کی رہائشی صبیحہ خانم کے مطابق شوہرکے انتقال کے بعد اس کے دیوروں وزیر اور شریف نے بارہ بچوں سمیت اسے گھر سے نکال دیا اور اس کا گھر منہدم کر کے مال مویشیوں پر قبضہ کر لیا۔ بیوہ خاتون نے چیف جسٹس اور اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔