تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:29

بدین: پولیس وین کو حادثہ، 4اہلکار جاں بحق

اے آر وائی - بدین میں کراچی روڈ پر زیرتربیت پولیس اہلکاروں کی وین ٹرک سے ٹکراگئی، چار اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔



کراچی سے تعلق رکھنے والے زیر تربیت پولیس اہلکاروں کی وین چھٹی کے بعد میر واہ پل کے مقام پر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس سے وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال بدین پہنچا دیاگیا۔



ایمبولینس تاخیر سے پہنچنے پر سات افراد کو تشویشناک حالت میں حیدرٓاباد منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک اہلکار کی شناخت پرویز بنگش کے نام سے ہوئی جو کراچی کے علاقے گڈری کا رہائشی تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.