تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:56

کراچی: فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں دو افراد جاں بحق

اے آر وائی - آج کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق، مشتعل افراد نے کاروبار بند کروا دیا۔



پولیس کے مطابق انچولی بلاک بیس میں تحسیر عباس نامی شخص اپنے گھرکے باہرکھڑاتھاکہ نامعلوم افراد نے اس پرفائرنگ کردی، جسکے باعث اس نے موقع پرہی دم توڑ دیا۔ عباسی ہسپتال میں ضابطے کی کاروائی کے بعدلاش ورثہ کے حوالے کردی گئی۔



واقعے کے بعد مشتعل افراد نے سمن آباد میں دکانیں اور کاروبار بند کروا دیا۔ بلدیہ ٹاؤن نمبر دو لاسی پاڑہ سے بھی ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے تشدد کر کے ہلاک کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.