تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:14

کراچی: ڈاکٹر محسن جعفری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

اے آر وائی - کراچی کے علاقے انچولی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے تاثیرعباس اور دو روزقبل گلبرگ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے ڈاکٹر محسن جعفری کی نماز جنازہ انچولی امام بارگاہ میں ادا کردی گئی ۔



نماز جنازہ کے موقع پر علاقے میں کشیدگی ، خوف وہراس، دکانیں اور کاروبار بند کرادیئے گئے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ نماز جنازہ کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں اور پولیس پر حملہ کردیا جبکہ چینل کے کیمرے ودیگر سامان توڑ دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.