31 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:57
کشمور:تنگوانی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص زخمی
اے آر وائی - کشمور میں تنگوانی کے قریب بھٹائی کالونی کے گائوں ہاجانوں میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک چرواہا زخمی ہوگیا لیکن اس کی پندرہ بکریاں ہلاک ہوگئیں۔
دھماکے کے بعد پولیس اور رینجر ز نے علاقے کامحاصرہ کرلیا۔ اس سے پہلے شرپسندوں کی جانب سے تنگوانی گیس پائپ لائن کو اڑانے کے لئے دو دھماکے کئے جاچکے ہیں۔ لیکن پولیس تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لاسکی۔