تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
31 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:15

پنجاب اسمبلی میں بدترین ہنگامہ آرائی کے بعد اجلاس ملتوی

اے آر وائی - پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے بدترین ہنگامہ آرائی کے بعد اسپیکر نے اجلاس جمعہ تین فروری تک ملتوی کردیا۔ پنجاب اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں رانا ثنا اللہ کے تندوتیز بیان کی وجہ سے اپوزیشن کا مزاج برہم تھا۔



اجلاس کے آغاز سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں شریک ہوئے تو بائیکاٹ کریں گے، وہ شوکت بسرا کے خلاف توہین آمیز الفاظ پر معافی مانگیں، پنجاب کی تاریخ میں اپوزیشن کو بے شرم اور بے غیرت کے الفاظ سے آج تک نہیں پکارا گیا۔



رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شوکت بسرا کے بیٹے کے علاج کے لئے وزیراعلیٰ نے قواعد میں نرمی برتی، اپوزیشن کو تنقید کرنے کا حق ہے، تذلیل کرنے کا نہیں، اپوزیشن ذاتیات پر آئے گی تو ایوان کے اندر اور باہر جواب دیں گے، کچھ لوگ وزیراعلیٰ سے ملتے ہیں تو دم ہلاتے ہیں، باہر آکر یہی لوگ ذاتیات پر حملے کرتے ہیں۔



اجلاس شروع ہوا تو راجا ریاض کو پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے بدترین ہنگامہ کیا اور اسپیکر پر جانبداری کا الزام لگایا۔ صورتحال پر قابو پانے میں ناکامی کے بعد اسپیکر نے اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.