تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
31 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:30

اٹک:گیس لیک ہونے سے گھر میں آتشزدگی، آٹھ افراد جھلس گئے

اے آر وائی - اٹک میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ گھر کے سربراہ سمیت آٹھ افراد جھلس گئے۔



اٹک کے نواحی گاؤں مرزا میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشڈنگ کی وجہ سے رات کو جلتا ہیٹر بند ہوگیا۔ صبح اذان کے وقت خاتون خانہ نے چولہا جلانے کے لیے ماچس جلائی تو دھماکے کے ساتھ آگ بھڑک اٹھی۔ آگ سے پورا گھر جل کر خاکستر ہوگیا، گھر میں سوئے ہوئے خاندان کے آٹھ افراد جھلس گے۔



اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم پہنچ گئی اور آگ پر قابو پالیا۔ زخمیوں کو سول اسپتال اٹک منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.