تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
31 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:6

کراچی:سرچ آپریشن،20سے زائدافرادزیرحراست،مکینوں کااحتجاج

اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کئے گئے اور متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن ساڑھے پانچ گھنٹے تک جاری رہا، اس دوران لیاقت آباد سے تین ہٹی جانیوالی سڑک بھی بند کردی گئی تھی۔



آج صبح رینجرز نے لیاقت آباد کے مختلف علاقوں بلوچ پاڑہ، انگارہ گوٹھ، بی ون ایریا میں آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی، اور بیس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران لیاقت آبادسے تین ہٹی جانیوالی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا۔



رینجرز ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔ اورنگی ٹاون، ملیر اور گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں بھی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن کرکے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔



لیاقت آباد میں آپریشن کے خلاف علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔ اس دوران انہوں نے شاہراہ بلاک کر دی جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ پولیس اور رینجز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.