تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
31 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:48

کراچی: نیوکراچی میں ماموں نے بھانجے کو گلا دبا کرقتل کردیا

اے آر وائی - نیوکراچی میں پولیس نے بھانجے کو قتل کرکے مکان کے صحن میں دفن کرنے والے سفاک قاتل کو گرفتارکرلیا، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ مقتول شاہ نواز کے والد محمد عیسیٰ کی جانب سے نیوکراچی صنعتی ایریا تھانے میں بیٹے کے لاپتہ ہوجانے کی رپورٹ درج کرائی گئی۔ جس کے بعد پولیس نے مقتول کے ماموں نور جلیل کو حراست میں تفتیش شروع کردی۔



دوران تحقیقات مقتول کے ماموں نے بتایا کہ بھانجے کے متعدد خواتین سے تعلقات کی وجہ سے گلہ دبا کر قتل کیا گیا، جس کے بعد انہیں مکان کے صحن میں دفنادیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر مقتول شاہ نواز کی لاش کو قبضے میں لے لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.