تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 فروری 2012
وقت اشاعت: 15:49

اسلام آباد: گیس سلینڈر کی دکان میں آتشزدگی

اے آر وائی - اسلام آباد میں گیس سلینڈر کی دکان میں آگ لگنے کے باعث سلینڈر پھٹ گئے جس سے علاقےمیں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق سیکٹر جی الیون ون کے علاقے مہر آبادی میں واقع دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ نے قریبی دکان کو بھی لپیٹ میں لے لیا ۔



دوکان میں موجود متعدد سلینڈر پھٹنے سے ہونے والے دھماکوں نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلادیا۔ اس موقع پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.