1 فروری 2012
وقت اشاعت: 18:7
پشاور: منشیات پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اے آر وائی - پشاورپولیس نے لاکھوں مالیت کی منشیات پنجاب اسمگل ہونے کو کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی سمیت ملزم گرفتار کرلیا۔ پشاور تھانہ چمکنی پولیس کے مطابق علاقہ غیر سے ٓانے والی گاڑی نمبر 585 کو ایم ون موٹر وئے کی ناکہ بندی کے دوران تلاشی کی گئی تو گاڑی سے 125 کلو کرام چرس برآمد ہوئی۔
پولیس نے کار کے ڈارئیور تریالے خان گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ منشیات پنجاب لے جا رہا تھا اور اس سے پہلے بھی کئی بار منشیات پنجاب لے جاچکا ہے۔